ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعظم نے نوجوانوں سے ایوان میں کم کام کاج کو لے کر راجیہ سبھا ارکان سے سوال پوچھنے کو کہا

وزیر اعظم نے نوجوانوں سے ایوان میں کم کام کاج کو لے کر راجیہ سبھا ارکان سے سوال پوچھنے کو کہا

Thu, 28 Feb 2019 01:00:04    S.O. News Service

نئی دہلی27فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں کام کاج کو لے کر بدھ کو اپوزیشن پر نشانہ لگایا اور کہا کہ یہ تشویش کی بات ہے۔نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں سے اپنی اپنی ریاستوں کے راجیہ سبھا ارکان سے سوال پوچھنے کو کہا تاکہ ان پر ملک گیر دباؤ بنے۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 16 ویں لوک سبھا میں 85 فیصد (15 ویں لوک سبھا کے مقابلے 20 سے زیادہ) کام کاج ہوا اور 205 بل منظور ہوئے،اس کا کریڈٹ انہوں نے 2014 کے عام انتخابات میں ووٹروں کی طرف سے بی جے پی کو مکمل اکثریت دیئے جانے کو دیا۔انہوں نے گزشتہ سیشن کے دوران راجیہ سبھا میں صرف آٹھ فیصد کام کاج ہونے کو لے کر تشویش کا اظہار کیا، جہاں عبوری بجٹ پاس کیا گیا۔اپریل مئی میں عام انتخابات ہونا ہے اور مودی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے ایک بار پھر مینڈیٹ چاہتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ بی جے پی کو مکمل اکثریت ملنے سے ایک مضبوط حکومت بنے گی۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے مودی حکومت کے قانون سازی ایجنڈے کو روکنے کے لئے اکثر ہاتھ ملایا ہے۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019 میں ایوارڈ پیش کرنے کے بعد مودی نے نوجوانوں سے گھر واپس لوٹ کر اپنے ریاستوں کے راجیہ سبھا ارکان مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کرکے ان سے سوال پوچھنے کو کہا۔وزیر اعظم نے انڈیا گیٹ کمپلیکس کے قریب واقع ملک کے قومی جنگی یادگاری اور وسطی دہلی میں نیشنل پولیس یادگار دیکھنے جانے کی درخواست کی۔انہوں نے پیر کو قومی جنگ یادگاری کا افتتاح کیا تھا۔انہوں نے شرکاء سے کہا کہ ان دونوں مقامات کو دیکھ کر آپ میں قوم کی تعمیر کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی خاطر ترغیب اور حوصلہ افزائی کاذریعہ ہوگا۔ بات چیت سے جمہوریت مضبوط ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے پروگرام کو کس طرح اور بہتر بنایا جا سکتا ہے اور مستقبل میں اسے اور تخلیقی اور جدید بنانے کیلئے کن دیگر موضوعات کو شامل کیا جا سکتا ہے اس پر شرکاء سے اپنی رائے دینے کو کہا۔انہوں نے ان تجاویز کو حاصل کرنے کے لئے ایک آن لائن نظام بنانے کا بھی مشورہ دیا۔

وزیر اعظم نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ اگلی بار جو پارلیمنٹ پہنچنا چاہتے ہیں وہ نوجوان پارلیمنٹ میں حصہ لینے کے بارے میں سوچیں گے اور اپنی پروفائل میں اس کا ذکر کریں گے۔انہوں نے زور دیا کہ آج کے نوجوان نئے خیالات، توانائی، عضمت سے لبریز ہیں اور ایک ساتھ کئی کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے نوجوانوں کو یکساں مواقع دینے کے لئے معمول کی حد کے اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو تعلیم اور روزگار میں 10 فیصد ریزرویشن کا بھی حوالہ دیا۔اپنی تقریر میں اور بعد کے سوالات اور جوابات کے سیشن کے دوران وزیر اعظم نے بدعنوانی کو کم کرنے اور غریبوں کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے کام کے بارے میں بتایا۔وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ 70 سال میں پہلی بار انکم ٹیکس ادا کرنے والے لوگوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے۔اس تناظر نے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی حکومت نے کس طرح اس بات کا یقینی بنایا کہ مختلف منصوبوں اور پروگراموں کا فائدہ دور دراز کے علاقوں میں بھی ہر شخص تک پہنچے،ملک کے نوجوانوں کو ان کے مشورہ کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اپنا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرانا چاہئے اور فیصلہ سازی کی سمت میں اپنے حق کا استعمال کرنا چاہئے۔انہوں نے نوجوانوں سے ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے اور نقد رقم کی کم استعمال کرنے کی بھی اپیل کی۔
 


Share: